ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10 کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کل ہوگی

پی ایس ایل 10 کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کل ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ایس ایل 10 کے لیے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کل ورچوئل سیشن میں ہوگی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 5 کرکٹرز چند میچز کے لیے اپنی فرنچائزز کو دستیاب نہیں، فرنچائزز جزوی طور پر عدم دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل پلیئرز لیں گی۔

 پشاور زلمی ناہید رانا اور کراچی کنگز لٹن داس کے متبادل کھلاڑی لے گی، رسی وین ڈر ڈوسن، مارک چیمپئن اور کین ولیمسن چند میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کاربن بوش کی جگہ پورے سیزن کے لیے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔

 خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوگا۔