ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم پاکستان؛ آزاد کشمیر میں پروقار تقریب، یادگاری دیوار کا افتتاح کردیا گیا

یوم پاکستان؛ آزاد کشمیر میں پروقار تقریب، یادگاری دیوار کا افتتاح کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا ۔ 

 یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوارن آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی کی گئی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا ۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے، جبکہ پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانوں کی دھن پر پرچموں کی سلامی پیش کی ۔

تقریب میں شریک عوام نے پاکستان ذندہ آباد ،کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ 

کوہالہ میں کشمیری ہیروز سید علی گیلانی ،سردار ابراھیم اور سردار عبد القیوم خان کی تصاویر سے مزین یادگاری دیوار کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اذاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر اذاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی اور محبت کی علامت  انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی ۔