ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر شادی کرنے کیلئے تیار، سحری بناتے ہوئے انکشاف کردیا

ہانیہ عامر شادی کرنے کیلئے تیار، سحری بناتے ہوئے انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے اپنی شادی کرنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کردیا۔

رمضان منی وی لاگز سیریز میں ہانیہ عامر ہر دن کی اپ ڈیٹ دیتی ہیں کہ انہوں نے دن شروع کیسے کیا اور رات تک کیا کچھ کرتی رہیں۔رواں سال بھی وہ یہ سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں جن میں اسکاٹ لینڈ میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں۔

اب اداکارہ نئے منی وی لاگ میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سحری بناتی نظر آئیں اور کچن میں ہی کھڑے کھڑے پورا وی لاگ بنالیا۔

ہانیہ عامر پراٹھے بیلتی دکھیں جبکہ ان کی ساتھی انہیں سیکھنے میں مصروف تھیں۔ اسی دوران اداکارہ نے کہا کہ 'وہ کھانا بھی بنا سکتی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اب وہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں'۔

اس منی وی لاگ میں پڑوسیوں نے دروازہ کھٹکھٹا کر زیادہ شور ہونے کی شکایت کی جس کے بعد انہوں نے آہستہ بات کرنی شروع کی لیکن لسّی بنانے کیلئے بلینڈر پھر بھی چلادیا یہ کہہ کہ 'کیا ہی کرلیں گے وہ، چلادو'۔

کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اس وی ڈیڈیو کو 'انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ' قرار دے رہے ہیں اور ہانیہ عامر کے شادی کرنے کیلئے تیار ہونے پر بھی تبصرے کر رہے ہیں۔