ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز  مندیپ سنگھ اور ویمنز ٹیم کی اولمپئین اودیتا دوہن رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

30 سالہ مندیپ اور 27 سالہ اودیتا کی شادی جالندھر میں ہوئی، مندیپ اور اودیتا کا ہاکی کا جنون کی حد تک شوق ایک دوسرے کے قریب لایا۔

مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں بیک ٹو بیک برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اودیتادوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ تھیں۔

مندیپ سنگھ 260 اور اودیتا نے 120 میچز میں انڈیا کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

مندیپ اور اودیتا کی دوستی کے چرچے 5 برس سے تھے اور کووڈ کے دنوں میں لگنے والے کیمپس کے دوران ان کی دوستی بڑھی تھی۔