ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لئے

مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے اعزاز فرائض سنبھال لئے۔

مزار اقبال پر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پاک فضائیہ نے پاکستان رینجرز سے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی بھی دی گئی، تقریب میں ایئروائس مارشل اختر عمران سدوزی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے، مہمان خصوصی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

قبل ازیں آج لاہور میں یوم پاکستان کا آغاز 21توپوں کی سلامی کی تقریب سے ہوا، صوبائی دارالحکومت میں محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔