آج شب بارش کہاں ہو گی، میٹ آفس کی فورکاسٹ

Met Office forecast, Rain, Pakhtoonkhwa, Kashmir, Punjab weather update, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات  ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، وسطی اور  جنوبی پنجاب،  پوٹھوہار ، شمالی بلوچستان، اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال

اسلام آباد:         اسلام آباد اور گر دو نواح میں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔   

خیبرپختونخوا:       صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب:          صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ۔ تاہم فیصل آباد، لاہور،اوکاڑہ، گو جرانوالا ،بہاولنگر، نارووال، گجرات اور قصورمیں صبح کے او قات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ۔

بلوچستان:          صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

سندھ:        صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

کشمیر/گلگت بلتستان:           کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔