جسے اللہ رکھے، امریکا میں گاڑی متعدد قلابازیاں کھاکر پھر صحیح سلامت چلنے لگی 

trucks in TX US
کیپشن: trucks in TX US
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں اُس وقت ایک ناقابل یقین منظر دیکھنے میں آیا جب علاقے میں ریت کی شدید آندھی کے دوران میں طوفانی ہوا کے سبب سڑک پر چلتی ایک گاڑی نے متعدد قلابازیاں کھائیں۔لیکن پھر سیدھی ہوکر چلنے لگی۔

واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں سڑک پر چلتی ایک گاڑی کو الٹتے ہوئے اور پھر سیدھا ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد گاڑی پھر سے الٹ گئی اور پھر سیدھی ہو گئی اور پھر سڑک پر اس طرح سے رواں دواں ہو گئی گویا کہ کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔ حادثے میں ڈرائیور اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔