سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
کیپشن: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا احسن فیصلہ سامنے آیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام سیکشن آفیسرز کو پیشہ وارانہ مہارت فراہم کرنے کے لئے قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کےتعاون سے تربیت فراہم کی جا ئےگی۔

تفصیلات کے مطابق تمام سیکشن آفیسرز کوتربیتی ورکشاپ میں پبلک ڈیلنگ، پروفیشنل ازم ، سمارٹ ورکنگ اور آفس مینجمنٹ کےبارے میں آن لائن تربیت دی جائے گی۔سیکشن آفیسرز کو تربیت فراہم کرنے کیلئے نجی اداروں کے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق سیکشن آفیسرز کو تربیت دینے کا مقصد ڈیپارٹمنٹ کے امور کو بہتر انداز میں چلانا ہے۔

واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سال 2021 میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئےشیڈول جاری کردیا، تبادلوں کے لئے سال میں 6 بار پابندی اٹھائی جائے گی۔رواں سال یکم مارچ ، یکم مئی ، یکم جولائی ، یکم ستمبر اور یکم نومبر کو پابندی اٹھائی جائے گی۔یکم مئی اور یکم جولائی کو تمام اساتذہ کے تبادلوں کیلئے پابندی اٹھائی جائے گی۔ یکم ستمبر اور یکم نومبر کو ترقیوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے پابندی اٹھائی جائے گی۔اساتذہ کی سہولت کیلئے سال میں 6 بار تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی جائے گی۔

یادرہے کہ اس سے قبل یکم جنوری اور یکم مارچ کو بھی اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے پابندی اٹھائی جاچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer