سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 1ہزارسرکاری سکولزکی اپگریڈیشن کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 1ہزارسرکاری سکولزکی اپگریڈیشن کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 1ہزارسرکاری سکولزکی اپگریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 مڈل سکولوں کو  ہائی اور ہائی سکولوں کو ہائرسکینڈری سکولز میں تبدیل کیاجائے گا۔ ڈائریکٹر  پبلک انسٹرکشن نے سکولوں سے ایس این ای مانگ لی۔ جس میں اُساتذہ ، کمروں کی تعداد اور سکول کےبجٹ کاریکارڈ مہیا کیا جائے گا۔ بچوں کی موجودہ تعداد،اخرجات کا تخمینہ اورفروغ تعلیم فنڈ کا ریکارڈ بھی مہیا کرنا ہوگا۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز  کو  مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ جس کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں کی اپگریڈیشن کیلئے 30اپریل تک ڈیٹامہیا کرنے کی پابند ہوں گی۔ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئےسکولوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیاجائےگا۔

 دوسری جانب اُساتذہ کا کہنا ہے کہ  3سال گزار گئے اپگریڈ سکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم نہ کی جاسکیں ہیں۔ مزید سکولز کی اپگریڈیشن کی بجائےپہلےسےاپگریڈسکولز میں سہولیات فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کہ  اس سے قبل صوبہ بھر کے 1245 سکولوں کو اپ گریڈ کیا جاچکا ہے۔ مذکورہ سکولوں میں لاہور کے 50 سکول بھی شامل ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer