سٹی42:لاہور میں ریسٹورنٹس مالکان کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی پابندیوں پر احتجاج کے بعد بالآخر حکومت کی جانب سے کھلے آسمان تلے ڈائننگ کی رات دس بجے تک کی اجازت دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مطالبہ منظور ہونے کے بعد ریسٹورنٹس مالکان نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔کورونا ایس او پیز کے باعث ریسٹورینٹس میں ان ڈور کھانے پینے کی پابندی اورآﺅٹ ڈور ڈائننگ رات 8 بجے تک جاری رکھنے کے خلاف ریسٹورینٹس مالکان اور ملازمین لبرٹی چوک میں جمع ہوگئے تھے اور مین بلیوارڈ بلاک کر دی تھی۔
ریسٹورنٹس ورکرز نے 2 مقامات پر احتجاج کرکے دن بھر سڑکیں بلاک کر دی تھیں، مظاہرین ٹولیوں کی صورت میں سڑکیں بند کرتے رہے جس سے لبرٹی مارکیٹ سے حسین چوک اور کلمہ چوک کی طرف جانے والی ٹریفک جام ہو گئی تھی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث کاروبار پہلے بھی پورا سال بند رہا ہے اور اب حکومت نے پھر پابندی لگا دی۔ریسٹورینٹس مالکان اورضلعی انتظامیہ میں رات کو مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد لاک ڈاﺅن میں نرمی کرتے ہوئے آﺅٹ ڈور ڈائننگ کے اوقات 2 گھنٹے بڑھا دیے گئے ہیں۔