ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے اچھی خبر

کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) جدید تحقیق کے مطابق دو ادویات کلوروکین اور ازتھرومائی سین کورونا کے علاج میں سو فیصد موثر ہے۔ معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کہتے ہیں چین اور امریکہ میں دونوں ادویات کا مریضوں میں استعمال بہت مفید رہا ہے ، حکومت ان ادویات کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔

کورونا وائرس کے خوف کی فضا میں ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ہونے والی جدید تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ دو ادویات کلوروکین اور ازتھرومائی سین کا استعمال دو فیصد کارگر ہے۔ معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹرظفر اقبال کہتے ہیں چین اور امریکہ میں ہونے والے تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ دونوں ادویات کا استعمال کرنے سے سو فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں تاہم ان ادویات کا استعمال ڈاکٹرکی نگرانی میں ہونا چاہئے۔

پروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال کہتے ہیں کورونا کے 10 سے 12 فیصد مریضوں میں مرض کی علامات سامنے آئیں گی جن کو یہ ادویات سات سے دس روز تک استعمال کرنا ہونگی اس لئے حکومت دونوں ادویات کی پروڈکشن اور دستیابی کو فوری یقینی بنائے۔

پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے شہری گھروں تک محدود رہیں، دو ہفتے تک نقل و حمل ترک کرکے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔