حسن علی:ایک طرف تو کورونا وائرس کے حملے جاری تو دوسری طرف جیل روڈ کے کار ڈیلرز نے ملازمین کے لئے ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ اور راشن دینے کا اعلان کر دیا۔
کورونا وائرس کے حملے شہر میں جاری ، شہر کی مارکیٹیں اور بازار بند ہیں،مارکیٹیں اور بازاروں میں کام کرنے والے مزدور اور ملازمین پریشانی کا شکار ہیں۔انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈ کے چیئرمین چودھری ادریس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ملازمین کے لئے ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ اور پندرہ روز کا راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے،تاجر اور صنعتکار اپنے آس پاس کے مستحق افراد کا بھی خیال رکھیں اور موجودہ حالات میں مستحق افراد کو راشن فراہم کریں اور موجودہ حالات میں حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث اس وقت سب سے زیادہ متاثر مزدور اور ملازمین متاثر ہو رہے ہیں تاجروں اور صنعتکاروں کو چاہئے کہ وہ ان افراد کا خیال رکھیں۔
یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 803ہوگئی جب کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ بھر میں 22 مارچ کی رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کردیا گیا۔