ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا حکومت سے ایک اور مطالبہ

مریم نواز کا حکومت سے ایک اور مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا  اپنے ٹویٹ  میں کہنا تھا کہ حکومت نے جیل میں میاں نواز شریف کے معائنہ کے لئے سپیشلسٹ ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرلی ہیں, ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج کا طبی معائنہ کے وقت موجود ہونا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے ان کی صاحبزادی نے حکومت سے ان کے علاج کے لئے موثر انتظامات کرنے کی درخواست کی تھی، حکومت نے سپیشلسٹ ڈاکٹر کا انتظام میاں نواز شریف کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر کیا، سپیشلسٹ ڈاکٹر آج جیل میں میاں نواز شریف کا معائنہ کریں گے، میاں نواز شریف کے ذاتی معالج کا طبی معائنہ کے وقت موجود ہونا ضروری ہے، مریم نواز کاکہناتھاکہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج کی طبی معائنے کے وقت موجودگی کےلئے محکمہ داخلہ کو درخواست جمع کرادی ہے.

گزشتہ روز وہ اپنے والد نواز شریف سے ملنے آئیں تو جیل انتظامیہ نے ان کو ملنے کی اجازت نہ دی جس پر انہوں نے جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیاتھا، آج جب وہ کوٹ لکھپت جیل پہنچی تو کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جو نواز شریف کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، ہجوم کو دیکھتے ہوئے حکومت نے نواز شریف کے علاج کے لئے سپیشلسٹ ڈاکٹر کا انتظام کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer