ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

کیمپ جیل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کیمپ جیل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے پرچم کشائی کی، تقریب میں جیل افسرمحمودفخری اورگلوکاروں نے ملی نغمے سنا کرخوب خون گرمایا۔

  تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہد سلیم بیگ، ڈی آئی جی ملک مبشر، سپرنٹنڈنٹ سرورسمرا اور قیدیوں نےشرکت کی، میاں اسلم اقبال کی آمد پرچاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔  آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ کا کہنا تھا ہم سب کوملکر ملک کی حفاظت کرنا ہوگی، انہوں نےقیدیوں کیلئے صوبہ بھرکی جیلوں میں ناشتہ کا انتظام مزید بہتر کرنے کا اعلان کیا جبکہ بیرکس میں ٹی وی سیٹس کی جگہ نئی ایل سی ڈیز لگانےکی نوید سنائی۔

   صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ وطن عزیزکی ترقی کیلئے ہمیں تمام توانائیاں بروئے کارلانا ہوں گی، ان کا مزید کہنا تھاکہ جیل میں قید بچوں کو دیکھ کردکھ ہوا، بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ اس موقع  پرقیدیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، گلوکاروں نے ملی نغمہ سنائے اور قیدیوں نے پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے۔

Shazia Bashir

Content Writer