وزیراعلیٰ پنجاب  کا 23مارچ کا پیغام یا نوازشریف کو مشورہ؟

وزیراعلیٰ پنجاب  کا 23مارچ کا پیغام یا نوازشریف کو مشورہ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی (42نیوز) شہبازشریف کا 23مارچ کا پیغام یا نوازشریف کو مشورہ؟  اداروں کے اندر تناؤ، مفاہمت اور مشاورت میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عدلیہ اور خاض طور پرعدالت عظمی جو کہ آئین کی تشریع کرتی ہے،  اور فیصلہ دیتی ہے اور انصاف کرتی ہے، اُسکا احترام کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پرائمری سکولوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے بڑا اعلان کردیا

وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی ادارے افواج پاکستان جو کہ آئین پاکستان کی رو سے ملک کے اندر جب بھی ضرورت پڑے امن قائم کرنے کیلئے، ملکی دفاع کو بہتر بنانے کیلئے اور ملک میں سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے جو انکی عظیم قربانیاں ہیں، انہیں کبھی نہیں بھلا سکتے۔ 70 سال میں جو پایا جو کھویا سب ہمارے سامنے ہے۔