ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور زلمی سخت سکیورٹی حصار میں کراچی روانہ

پشاور زلمی سخت سکیورٹی حصار میں کراچی روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی24:  پی ایس ایل فائنل میچ میں حصہ لینے کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم لاہور سے کراچی روانہ، ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 کے ذریعے کراچی روانہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل پلے آف میچز میں حصہ لینے کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم کراچی روانہ ہو گئی۔ ٹیم کو سکیورٹی کے سخت حصار میں پی سی ہوٹل سے لاہور ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، پشاور زلمی نے ہدف پورا کرتے ہوئے کراچی کنگز سے میدان مار لیا
 
 ایئرپورٹ پہنچتے ہی سکیورٹی اہلکاروں نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ تصویریں بنائیں۔ پشاور زلمی کی ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ ہوئی۔