یوم پاکستان پر امریکی قونصل جنرل کا پاکستانی قوم کے نام پیغام

یوم پاکستان پر امریکی قونصل جنرل کا پاکستانی قوم کے نام پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور سمیت ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔جوڈیشل مارشل لاءکا آئین میں کوئی تصور نہیں: چیف جسٹس پاکستان

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے امریکی قونصلیٹ جنرل الزبتھ کینیڈی نے پاکستانی قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 23 مارچ 1940 کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، 23 مارچ کو قرار داد کی صورت میں آزادی پاکستان کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

 خبر ضرور پڑھیں۔۔۔شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

دوسری جانب و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔آج کا دن تحریک آزادی کے شہدا اور مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔آج بھی اسی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940ء کو دیکھنے میں آیا۔