ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7ویں محرم الحرام؛ شبیہ ذوالجناح کا جلوس اختتام پذیر

7ویں محرم الحرام؛ شبیہ ذوالجناح کا جلوس اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ساتواں محرم الحرام پرشبیہ ذوالجناح کا جلوس ماڈل ٹاؤن اے بلاک سے برآمد  ہوا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے  تھے ۔ فیصل کامران نے جلوس کے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ڈی پی اوز ودیگر افسران موقع پر موجود تھے ۔ ایس پی، 04 ایس ڈی پی اوز، 06 ایس ایچ اوز، 500 کے قریب اَپر ولوئرسب آرڈینیٹس تعینات    ہے ۔ 

پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز،نجی کیمروں کے ذریعے محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ، پی آریو ودیگر پٹرولنگ یونٹس کی گشت جاری  ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ضروری ہدایات  ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ڈیوٹی پر موجود تمام افسران وجوان مکمل الرٹ رہیں، مشکوک سرگرمیوں واشیاء پر کڑی نظر رکھیں،ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، منتظمین مجالس وجلوس سے مربوط روابط قائم کریں۔جلوس اے بلاک، پاکستانی چوک، سرکل روڈ،جامعتہ المنتظر سے ہوتا ہوا اے بلاک اختتام پذیر ہوا۔