(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک نے 2روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا جس کے تحت کمرشل اور سرکاری بینک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ عاشور (9 اور 10 محرم الحرام) کی مناسبت سے ملک بھر میں دو روز کی عام تعطیل کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان 25 جون (جمعرات) اور 26 جون (جمعہ) کو عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔
اس دوران سٹیٹ بینک کے تمام دفاتر سمیت ملک بھر کے تمام کمرشل اور سرکاری بینکوں میں بھی عوام کے لیے لین دین اور پبلک ڈیلنگ معطل رہے گی۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بینکنگ سے جڑے اپنے ضروری امور ان تعطیلات سے قبل ہی نمٹا لیں، تاہم اس دوران آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم سروسز معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔