ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساتویں محرم پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 98 جلوس اور 435 مجالس کی نگرانی

ساتویں محرم پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 98 جلوس اور 435 مجالس کی نگرانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ساتویں محرم الحرام کے موقع پر لاہور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے آج 98 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ مردوں اور خواتین کی مجموعی طور پر 435 مجالس منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے لاہور پولیس کے 6 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ سکیورٹی پلان کے تحت 6 ڈویژنل ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز اور 30 ایس ایچ اوز مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔

فیصل کامران کے مطابق خواتین کی چیکنگ اور سکیورٹی حصار کو مؤثر بنانے کے لیے 77 لیڈی پولیس اہلکار بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ حساس مقامات اور جلوسوں کے راستوں پر بلند عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پٹرولنگ ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت کی ہے کہ خواتین کی چیکنگ کے عمل میں لیڈی رضاکاروں سے بھی معاونت حاصل کی جائے۔