ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس کے قریب شہری گولی لگنے سے جاں بحق، گاڑی سے پولیس یونیفارم بھی برآمد

ڈیفنس کے قریب شہری گولی لگنے سے جاں بحق، گاڑی سے پولیس یونیفارم بھی برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:تھانہ ڈیفنس کی حدود میں رنگ روڈ پر غازی انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں ایک شہری گاڑی کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے، جو دھرم پورہ کے علاقے کا رہائشی تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گاڑی کے اندر پیش آیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ مقتول کی گاڑی کے اندر طاہر نامی سب انسپکٹر کے نام سے پولیس یونیفارم بھی موجود تھی، جس کی موجودگی کے باعث ابتدائی طور پر یہ تاثر پیدا ہوا کہ جاں بحق ہونے والا شخص پولیس اہلکار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں گاڑی کی ملکیت اور شناختی کارڈ کی بنیاد پر مقتول کی شناخت عادل کے طور پر واضح ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مکمل فرانزک شواہد کے بعد سامنے آئیں گے، جس کے بعد واقعے کی نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد مزید پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔