ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپیسٹی چارجز کیس: انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت مؤخر، جسٹس خالد اسحاق معذرت کر گئے

کیپیسٹی چارجز کیس: انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت مؤخر، جسٹس خالد اسحاق معذرت کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بجلی کے بلوں میں صارفین سے کیپیسٹی چارجز وصول کرنے کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت نہ ہو سکی، دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس خالد اسحاق نےذاتی وجوہات کی بناپرکیس سننے سے معذرت کر لی۔

لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران معاملہ کسی دوسرے بینچ کے روبرو مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کوبھجوا دی۔خاتون درخواستگزار اشباء کامران کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی حکومت، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی،پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سمیت دیگر فریقین کو نامزد کیا گیا ہے۔اپیل میں سنگل بینچ کےاس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہےجس کے ذریعے درخواست خارج کردی گئی تھی۔ درخواستگزار نےمؤقف اختیار کیا کہ بجلی صارفین سےغیر پیداشدہ اور غیر استعمال شدہ بجلی کےعوض کیپیسٹی چارجز کی وصولی آئین اور قانون کے منافی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ عوام سےایسی بجلی کےاخراجات وصول کیے جا رہے ہیں جونہ تو استعمال کی گئی اور نہ ہی بعض اوقات پیدا کی گئی، لہٰذا یہ عمل غیر قانونی اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

Ansa Awais

Content Writer