ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج کا پارہ ہائی، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

سورج کا پارہ ہائی، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ :شہر میں آج شدید گرمی کا راج ہے اور سورج کی تیز کرنوں نے موسم کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوائیں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی کے منفی اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔