ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا بھر میں آج اولمپکس ڈے منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج اولمپکس ڈے منایا جا رہا ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج اولمپکس ڈے منایا جا رہا ہے۔

ہر سال 23 جون کو  دنیا بھر میں اولمپکس ڈے منایا جاتا ہے، اس دن کومنانے کا مقصد جدید اولمپکس کے آغاز کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے  اولمپک واک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی اس دن کو منانے کا اہمتام کیا گیا ہے۔

 اولمپک ڈے تقریبات کے سلسے میں بچوں کو پی ا واے کے اولمپک میوزیم کا دورہ کرایا گیا، میوزیم میں رکھے میڈلز، ٹرافیز اور پرچموں کے بارے میں بتایا گیا۔

پاکسان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج ایچی سن کالج لاہور میں اولمپکس ڈے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ہاکی، رگبی اور ٹینس کے کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer