ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل م دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور ان پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.،، عدالتی سماعت کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر ، ہی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ سمیت دیگر ہی ٹی آئی رہنماء اور کارکن احاطہ عدالت میں موجود تھے،، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور 8 الگ الگ درخواستیں دائر کیں. بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق نو مئی کو بانی پی ٹی آئی لاہور میں نہیں تھے بلکہ انہیں حراست میں لیا گیا. سرکاری وکیل نے ان درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی. بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملے سمیت 8 مقدمات میں ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے.