ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پری مون مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

 پری مون مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پری مون سون بارشوں کا آغاز، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے علاقے میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ  آج مزید بارش بھی متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب  کا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ گاڑی چلانے کے دوران رفتار کم رکھیں اور فاصلہ برقرار رکھیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پری مون سون بارشوں میں مزید شدت آ سکتی ہے۔