سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شہر کا دورہ،وزیراعلیٰ مریم نواز نےڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نےوالٹن روڈپرنئےاوورہیڈ برج کامعائنہ کیا،وزیراعلی مریم نواز نےنوتعمیرشدہ "روٹ 47 "کا بھی معائنہ کیا۔
سی بی ڈی" روٹ 47" کو عام ٹریفک کیلئےمکمل فعال کردیا گیا۔سی بی ڈی روٹ 47کوباقاعدہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
روٹ 47" 4.5 کلومیٹر طویل، دو طرفہ اور 3 رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔کلمہ چوک کو والٹن سے ملانیوالا "روٹ 47" 1947 کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔
سی بی ڈی روٹ 47 سے گلبرگ سے والٹن تک کا سفر چند منٹوں میں ممکن ہے،یہ لاہور کی پہلی سمارٹ اور جدید انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ ہے۔روٹ 47پر تقریباً 2.5 کلومیٹر طویل سائیکل سواروں کیلئے لین بھی مخصوص ہے۔
والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر پیدل و سائیکل سواروں کیلئےبھی علیحدہ واک وےمخصوص کیا گیا ہے۔
والٹن ریلوےکراسنگ فلائی اوورپر912میگا واٹ پرنصب سولرپینلزسےایک میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
روٹ 47شاہراہ کیساتھ بارش کے 50 لاکھ گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئےمصنوعی جھیل کاقیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔خوبصورتی کے لیے فوارے اور ایریشن سسٹم نصب کیے گئے۔
روٹ 47شاہراہ کی شناخت کو اجاگر کرنے کیلئےمختلف مونیومنٹس بھی نصب ہیں۔
مریم نواز ٰکا کہنا ہے کہ روٹ 47پنجاب کے روشن و پائیدار مستقبل کی جانب ایک اورنمایاں اقدام ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App