ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ جنسی زیادتی،رجب بٹ بے گناہ قرار،تفتیشی کے بیان کے بعد درخواست ضمانتیں واپس

مبینہ جنسی زیادتی،رجب بٹ بے گناہ قرار،تفتیشی کے بیان کے بعد درخواست ضمانتیں واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: معروف یوٹیوبر رجب بٹ،فواد،عبدالرمان اورجہانگیرنےدرخواست ضمانت واپس لےلیں۔

ایڈیشنل سیشن جج سیدنجف حیدرکاظمی کی عدالت میں ملزمان پیش ہوئے، وکیل ملزمان کا کہنا تھا کہ تفتیشی نےبیان کےبعدبےگناہ قرارد ے دیا ہے، درخواست ضمانتیں واپس کی جائیں

عدالت نےتفتیشی کےبیان کےبعد یویٹوبر رجب بٹ اوردیگرتینوں کی عبوری ضمانتیں واپس کردیں، ملزم سلمان حیدرکی عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی، لہٰذا عدالت سے مہلت طلب کی گئی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع دی تھی۔

 یہ مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہے، جہاں خاتون عائشہ جٹ نے رجب بٹ اور سلمان حیدر کے خلاف مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور مکمل غیر جانبداری سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاکہ شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جا سکے۔