ثمرا فاطمہ: گزشتہ روز ہونے والی بارش اورشہرمیں ہواچلنےکےباوجودحبس کاراج ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہنے کی توقع ہے۔شہرکاموجودہ درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب70فیصد ریکارڈکیاگیا۔
شہر میں6کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں واگلےہفتےشہرمیں 40سے50فیصدبارش کےامکانات موجود ہیں۔
دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں بادل کھل کر برس پڑے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا،راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، شمس آباد 15، سیدپور میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بارش سے گرمی اور حبس میں کمی آگئی۔محکمہ واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، بارش کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔