رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں
کیپشن: Farooq Sitar
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کی والدہ 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،مرحومہ شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے فاروق ستار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔