وزیراعلیٰ  پنجاب کی جناح ہسپتال آمد،زخمیوں کی عیادت

CM Punjab
CM Punjab

سٹی 42: وزیراعلیٰ  پنجاب  سردار عثمان بزدار کی  جنا ح ہسپتال آمد ،وزیراعلیٰ  پنجاب نے  جوہرٹاؤن  دھماکے کےزخمیوں کی عیادت کی 

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ  پنجاب  عثمان بزدار نےجناح ہسپتال میں زیرعلاج جوہر ٹاؤن دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت  کی ، اس موقع پرآئی جی پنجاب اور دیگر افسران  بھی وزیراعلیٰ  پنجاب کےہمراہ تھے ۔ جوہر ٹاؤن دھماکے کے 13 زخمی جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔جوہر ٹاؤن دھماکہ سے 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہےکہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن  بی او آرسوسائٹی کے قریب گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے ،دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا