اٹھارہ سالہ گھریلو ملازمہ کہاں ہے؟ ماں کا برا حال

Women Crying after blast
کیپشن: Women Crying
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں واقع ایک گھر میں دھماکہ،  میری اٹھارہ سالہ بیٹی ثانیہ گھر میں کام کرتی ہے، آسیہ بی بی کی دہائی دیتی رہی۔

دھماکےسے علاقہ مکنیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ انہی افراد میں ایک آسیہ بی بی بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ  میری اٹھارہ سالہ بیٹی ثانیہ گھر میں کام کرتی ہے، دھماکے کے بعد اس کی کوئی خیر خبر نہیں ہے۔بیٹی کی تلاش میں آسیہ کا رو رو کر برا حال ہوگیا ہے۔ 

آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ پولیس بیٹی کے بارے میں نہ کچھ بتا رہی ہے نہ گھر کے قریب جانے دے رہی ہے۔ پولیس بیٹی کی تلاش میں کوئی مدد اور معلومات فراہم نہیں کر رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے،امدادی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے دھماکےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پرامدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔