بدفعلی کیس، ملزم مفتی عزیز الرحمان، متاثرہ طالبعلم کا ملاحظہ

Rape Case- Mufti Aziz ur Rehman
کیپشن: Rape Case- Mufti Aziz ur Rehman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز الرحمان کا  ملاحظہ  کروالیا گیا۔

پولیس کے مطابق بدفعلی کیس میں گرفتار ملزم مفتی عزیزالرحمان اور متاثرہ طالبعلم صابر شاہ   کا طبی ملاحظہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیا،  ملاحظے کی رپورٹ چند روز بعد ملے گی،  ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا،ملزم اور  متاثرہ طالبعلم کا میڈیکل معائنہ عدالتی حکم پر کروایا گیا۔

واضح رہےکہ مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مفتی عزیز الرحمان نے اسے امتحانات میں فیل کرکے بلیک میل کیا ، امتحانات میں پاس کروانے کا لالچ دیکر مبینہ طور پر کئی ماہ تک بد فعلی کی۔

طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

پولیس نے تین روز قبل مفتی عزیز الرحمان اور اس کے تین بیٹوں کو بدفعلی کیس میں گرفتار کیا تھا، زیادتی کے کیس میں گرفتار  کیے گئے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا جبکہ عدالت نے اس کے تینوں بیٹوں کو ضمانت پر رہا کردیا۔گزشتہ روز مبینہ نازیبا ویڈیو کیس کے مرکزی  ملزم عزیزالرحمان  کے دفاع میں گستاخانہ کلمات ادا کرنے والے مفتی اسماعیل طورو کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ 

 ملزم عزیز الرحمان 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس کاکہنا ہےکہ  ملزم سے تفتیش جاری ہے کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer