ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کرلیا، مبینہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے، سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پر مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو اثاثہ جات کے حوالہ سے تمام تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پہلے سے نیب کے زیرحراست ہیں۔