ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موسلادھار بارش، ٹریفک پولیس کی رین ایڈوائزری جاری

لاہور میں موسلادھار بارش، ٹریفک پولیس کی رین ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فارن یامین:لاہور میں موسلادھار بارش کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے رین ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خراب موسمی صورتحال میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہی حادثات سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران گاڑی مناسب رفتار سے چلائیں اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پھسلن کے باعث غیر ضروری اوور ٹیکنگ سے گریز کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ زیرِ آب سڑکوں سے ہرگز گزرنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ اس سے گاڑی خراب ہونے یا حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی تنصیبات سے بھی محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور گھر سے روانہ ہونے سے قبل ٹریفک کی موجودہ صورتحال ضرور معلوم کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ متبادل راستوں کا انتخاب کیا جا سکے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی و دیگر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔