سٹی42: فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تازہ تجویز پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
دوحہ میں جاری مذاکرات سے واقف دو فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز پر اپنا ردعمل پیش کر دیا ہے۔
ایک ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ حماس کے جواب میں امداد کے غزہ میں داخلے سے متعلق شقوں میں ترامیم، ان علاقوں کے نقشے جہاں سے حماس کی شرطوں کے مطابق اسرائیلی فوج کو واپس جانا چاہیے اور تنازعہ کے مستقل خاتمے کی ضمانتیں شامل ہیں۔
اسرائیل کی حکومت کی جانب سے دوحہ مین آنے والے حماس کے ردعمل پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بادی النظر میں حماس کا ردعمل اب بھی وہی ہے جس کے سبب ٹرمپ کے دو ہفتے میں جنگ بندی کے اعلان کو تین ہفتے گزرنے کے باوجود دوحہ مین حماس اور اسرائیل کے نمائندے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کے نزدیک تک نہیں پہنچ سکے۔