ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق فیفا ریفری اور نیشنل فٹبالر احمد جان انتقال کرگئے

سابق فیفا ریفری اور نیشنل فٹبالر احمد جان انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق فیفا ریفری، نیشنل فٹبالر اور منیجر کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم احمد جان انتقال کرگئے۔ 

احمد جان طویل علالت کے بعد بدھ کی دوپہر  انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق انٹرنیشنل، نیشنل فٹبالرز، سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹریز سمیت ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن اور کلبز کے عہدیداران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

احمد جان کی عمر تقریباً 75سال تھی، انہوں نے بحیثیت گول کیپر قدیم فٹبال کلب مکران اسپورٹس اولڈ گولی مار گٹر باغچہ ڈسٹرکٹ ویسٹ سے آغاز کیا۔ بعد میں وہ کے ایم سی فٹبال ٹیم سے وابستہ ہوگئے، فٹبال ٹیم سے الگ ہونے کے بعد ریفری کے طور پر خدمات انجام دیں۔