ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 3700روپے اضافہ کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا، جبکہ 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔