ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری بارشوں کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے (صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ تمام متعلقہ محکمےمکمل الرٹ رہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات یقینی بنائیں۔صوبائی کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 فعال رہیں،ریسکیو 1122، واسا اور دیگر امدادی ادارے عملے اور مشینری سمیت تیار رہیں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی جلد از جلد ممکن بنائی جائے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کا حالیہ سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، کچے اور بوسیدہ مکانات کے قریب نہ جائیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر فوری رابطہ کریں۔