ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

خوشخبری، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عالمی منڈی میں ایک مرتبہ پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی گراوٹ کے سبب تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

 عالمی منڈی میں امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 95 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ برطانوی  برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 103 ڈالر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی معاشی بحران کا اثر پام آئل اور گندم پر بھی پڑا۔ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں47 ڈالر کی کمی سے 831.78 ڈالر جبکہ  گندم کی فی ٹن قیمت 22.50 یورو کی کمی سے 328.25 یورو ہوگئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر