ق لیگ کارکنان نے سیکریٹریٹ سے چوہدری شجاعت کی تصاویر اتار دیں

 ق لیگ کارکنان نے سیکریٹریٹ سے چوہدری شجاعت کی تصاویر اتار دیں
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کےاقدام پر راولپنڈی کے عہدیدران و کارکنان نےپارٹی سیکرٹریٹ میں نصب چودھری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا خط و و اقدام سامنے آتے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کے عہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں اور شدید احتجاج کیا۔عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور انکے حق میں نعرہ بازی کی ۔