ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہبازشریف کا اہم بیان سامنے آگیا

Shahbaz Sharif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا جب کہ سابق صدر آصف کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر حمزہ شہباز کی کامیابی پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے جس پر میں چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے جب کہ ان کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ میں جناب آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔