(ویب ڈیسک)گزشتہ24 گھنٹوں میں شہر میں کورونا کے 55نئےکیسزرپورٹ ہوئے تاہم شہر میں کورونا سےکوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
دوسری جانب آگاہی ویک برائےکوروناایس او پیزاور ویکسی نیشن کادورانیہ25 جولائی تک بڑھا دیا گیا۔18سال سےزائد عمر کے شہریوں کو کوروناسے بچاؤکی ویکسین لازمی اور فوری لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 425 نئے کیسز سامنے آ ئےہیں، پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار 707، سندھ میں 3 لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، بلوچستان میں 29 ہزار 357، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607، اسلام آباد میں 85 ہزار 230 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 899 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 215 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 23 ہزار 472 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 525 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔