عید قرباں کیلئے صفائی مہم کو بڑا دھچکا

عید قرباں کیلئے صفائی مہم کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب/ملک اشرف ) عید سے قبل ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی تبدیل، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اسلم راؤ کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ زیب حسنین کو ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے چارج سنبھالتے ہی محکمے کے ہر شعبے کے سربراہان سے میٹنگ کی گئی۔ قائمقام ایم ڈی شاہ زیب حسنین نے کہا کہ کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے گا۔

یاد رہےگزشتہ سال خالد نذیر وٹو اور اجمل بھٹی کو بھی فارغ کیا گیا تھاجبکہ دو سال میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 4 ایم ڈی فارغ کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ہائیکورٹ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ پر ملازمین کو تاحکم ثانی برطرف کرنے سے روکنے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ سنگل بنچ نے قاسم علی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ لاہور میونسپل کارپوریشن میں کافی عرصہ سے سینٹری ورکر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ افسران کو درخواستیں دینے کے باوجود حکومتی پالیسی کے مطابق مستقل نہیں کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کئی ملازمین کو مستقل کیا جا چکا ہے۔ درخواستگزاروں کے کنٹریکٹ میں توسیع بھی نہیں کی جارہی اورعرصہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت انہیں مستقل کرنے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے۔ عدالت نے سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔