ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز، 38 مریضوں کا انتقال

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز، 38 مریضوں کا انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک 17لاکھ 76 ہزار 882 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 332 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک 2 لاکھ 67 ہزار 428 افراد میں کورونا  کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے  51 ہزار  283 اب بھی فعال ہیں جب کہ 2 لاکھ  10 ہزار  468 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ  14 ہزار  104 ، پنجاب میں  90 ہزار 816،  خیبرپختونخوا میں 32 ہزار  523، بلوچستان میں 11 ہزار 469 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 701، آزاد جموں و  کشمیر  میں ایک ہزار  937  اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار  878 کورونا مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کا شکار مزید 38 سے زائد افراد  لقمہ اجل بن گئے ہیں۔


اس طرح اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  5 ہزار  677  ہوگئی۔ملک بھرکے سپتالوں میں 255 مریض وینٹی لیٹر پر  ہیں، سپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد1830 ہے، 733  سپتالوں میں کورونا  مریضوں   کے لئے سہولیات ہیں جب کہ اس وقت 2 ہزار 394 مریض سپتالوں میں داخل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer