سٹیزن پورٹل ایپ جواب دے گئی


( سعود بٹ ) وزیراعظم شکایت پورٹل کی اینڈرائڈ ایپلی کیشن نے کام کرنا چھوڑ دیا، پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلیکیشن گزشتہ 3 روز سے بند ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر سرکاری اداروں اور افسران کے خلاف شکایات درج کروانے کیلئے بنائی گئی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن بند ہوگئی ہے، مسئلہ پیدا ہونے سے اندرون ملک، سمندر پار پاکستانی اور غیر ملکیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شکایت کنندہ اپنی شکایت درج کروانے کیلئے پریشان ہیں۔

نئی شکایت درج کروانے سمیت پہلے سے درج شکایات کو چیک کرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مسئلہ کا فوری حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔