ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے مون سون بارشوں کے بھاری سپیل کا آغاز، ہائی الرٹ جاری

کل سے مون سون بارشوں کے بھاری سپیل کا آغاز، ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی زیرصدارت مون سون کا ہنگامی اجلاس، فیلڈ افسران کو متوقع بارش کے ہیوی سپیل سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ہونے والے اجلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشنز اسلم خان نیازی، ڈائریکٹر طارق محمود، سہیل قادر چیمہ، مجیب رضا وارثی، عبدالکریم، عبدالطیف اور ثمان بابر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہر میں مون سون کا بھاری سپیل کل سے داخل ہونا متوقع ہے، تمام آپریشنل اور فیلڈ سٹاف کو ایمرجنسی تیاریاں کرنا ہوں گی۔

سید زاہد عزیز نے کہا کہ شہر میں مزید چار ایمرجنسی پوائنٹس بنائے جائیں، ایمرجنسی پوائنٹس پر ریت کی بوریاں، جنریٹرز اور اضافی مشینری موجود ہونی چاہیے۔ ایم ڈی واسا نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وسائل موجود ہیں ناقص پلاننگ کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔