پچیس جولائی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پچیس جولائی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمر اسلم: مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پچیس جولائی کے حوالے سے قرارداد جمع، کہتی ہیں کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کےثبوت عوام کے سامنے لائےاور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔

      

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پچیس جولائی کو یوم سیاہ منانے کی سیاسی جماعتوں کی پرزور حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ گزشتہ سال پچیس جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ایک سیاسی گروہ کو کامیاب کروایا گیا، ایم پی اے رابعہ فاروقی کا کہنا ہےکہ یہ ایوان گزشتہ برس انتخابات میں دھاندلی کی پر زور مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دھاندلی کے ثبوت عوام کے سامنے لائے جائیں جبکہ الیکشن کمیشن اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرئے۔

Shazia Bashir

Content Writer