’’تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے‘‘

’’تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔   

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے دور میں سرکاری خزانے کو لوٹا گیا، ہر ادارے میں کرپشن کی گئی، کرپشن اور قرضوں نے معیشت کو تباہ و برباد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ بہت ظلم و زیادتی کی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا گیا، ذاتی نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے، عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے۔ سرکاری خزانے کے امین ہیں، کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔