ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر  279.87 روپے سے کم ہوکر 279.86 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کمی سے 280.99 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.24 روپے اضافے سے 331.94 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.75 روپے مہنگا ہوکر  381.73روپے پرآگیا جبکہ یو اے ای درہم 3 پیسے کم ہوکر 77.27 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاو ہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.42 روپے پر برقرار رہا۔